محمد وسیم جونیئر ایشیا کپ سے باہر

فاسٹ بائولر محمد وسیم جونیئر 21 سال کے ہو گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر محمد وسیم جونیئر نے زندگی کی 21 بہاریں دیکھ لی ہیں، محمد وسیم جونیئر 25 اگست 2001 کو شمالی وزیرستان میں پیدا ہوئے،

محمد وسیم جونیئر پاکستان کی جانب سے اب آٹھ ون ڈے میچوں میں 22.86 کی اوسط سے پندرہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں،

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

ان کی بہترین بائولنگ 36 رنز کے عوض چار وکٹیں ہے، محمد وسیم جونیئر نے پاکستان کی جانب سے اب تک کھیلے گئے گیارہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 15.88 کی اوسط سے سترہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ان کی ٹی ٹوئنٹی میں بہترین بائولنگ 40 رنز کے عوض چار وکٹیں ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان