فخر زمان نے ون ڈے کیریئر کی 8 سنچری داغ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے اپنے ون ڈے میچوں کے کیریئر کی 8 سنچری سکور کرلی، فخر زمان نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سو ایک رنز کی اننگز کھیل کر رن آئوٹ ہوئے، فخر زمان نے اپنی سنچری 120 گیندوں پر مکمل کی جبکہ ان کی شاندار سنچری اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، فخر زمان اس سے قبل پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے 64 میچوں کی 64 اننگز میں چار مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 2684 سکور کرچکے ہیں جبکہ ان کا ون ڈے میں بہترین سکور 210 رنز ناٹ آئوٹ ہے ، فخر زمان اپنے ون ڈے کیریئر میں 15 نصف سنچریاں بھی سکور کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا