France-beat-Belgium-Nations-League-final

فرانس یوئیفا نیشنز لیگ کےفائنل میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک: فرانس نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد بیلجیم کو شکست دے کر یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

فٹبال لیگ کے سیمی فائنل میں فرانس نے بلجیئم کو ہاف ٹائم میں 3-2 سے ہرا دیا۔ میگا ایونٹ کا فائنل فرانس اورسپین کےدرمیان اتوار کو کھیلا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  کپتان بابراعظم عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

واضح رہے گزشتہ روز سیمی فائنل میں سپین نے اٹلی کو 1کے مقابلے میں 2گول سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ