پی ٹی آئی چور دروازے سے الیکشن میں آنا چاہتی ہے، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کی رہنماء فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن آفس لاہور کے باہر کہا کہ پی ٹی آئی چور دروازے سے الیکشن میں آنا چاہتی ہے، کھلے دروازے سے آئے تو ویلکم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام سب کو کرنا چاہئے، معیار بھی ایک ہی ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ریلیف کسی خاص جماعت کو مل رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنے مخصوص انداز میں بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ امیدواروں کی سکروٹنی اور شمولیت کے طریقہ کار کے حوالے سے الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے، سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پارٹی ٹکٹ جاری کریں گے۔

مزید پڑھیں:  گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج