فروری میں الیکشن

بڑوں نے فروری میں الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے، راجہ ریاض

ویب ڈیسک: سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہمارے بڑوں نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن فروری میں ہوں گے۔ ان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مل کر فروری میں الیکشن کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ انتخابات کو التواء کا شکار کیا جائے مگر 15 روز پہلے فروری میں الیکشن کا فیصلہ کیا گیا، انتخابات فروری 2024 میں ہوں گے اس حوالے سےکوئی ابہام نہیں، انتخابات اکتوبرمیں ہوتے تو نوازشریف اب تک واپس آچکے ہوتے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی