فضا سلیم پست قد

فضا سلیم پست قد لیکن ہمت اور استقلال کا پیکر

فضا سلیم ‘پست قد لیکن ہمت اور استقلال کی اعلی مثال قائم کرنے والی پس قامت کی خاتون فضا سلیم کا تعلق خیبر پختونخوا کے خوبصورت اور سرسبز علاقہ ایبٹ آباد سے ہے فضا نے اپنی معذوری کو کبھی بھی اپنی مجبوری نہیں سمجھا بلکہ مختلف شعبوں میں ا چھی کارکردگی دکھا کر میڈل اور حاضرین سے داد وصول کر کے ڈسیبل افراد کے لئے ایک مثال قائم کی ۔

فضا سلیم کا قد تین فٹ ہے۔ انھوں نے ابتدا تعلیم کینگسٹن سکول ایبٹ آباد سے حاصل کی انھوں نے اردو میں ماسٹر کیا وہ ایک اچھی نعت خواہ بھی ہے اور اسکے ساتھ وہ پاکستان کی مشہور اداکارہ صباقمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں اداکاری بھی کر چکی ہے اس کے علاوہ وہ ٹیلرنگ ‘آرٹ مہندی لگانا ٹیلنٹ ہنٹ کے مختلف مقابلوں میں گولڈ میڈل اور سرٹیفیکیٹ سمیت کیش انعامات بھی حا صل کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، خطوط کے معاملے پر ججز سے تجاویز طلب

÷ ان کا کہنا ہے کہ ہر وہ کام جو ایک عام آدمی نہیں کر سکتا اس کو پایہ تکمیل تک پہچانا میرا مشن ہو تاہے ،میں نے اپنے آپ کو کبھی ڈسیبل نہیں سمجھا میں عام لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کرتی ہوں ان کا کہنا تھا کہ مجھے مشکل سے مشکل کا م کرنے سے خوشی ملتی ہے اور گھریلو کاموں میں اپنے والدین کا ہاتھ بٹاتی ھوں فضا ایک پرائیوٹ سکول میں بطور ٹیچر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بیٹے نے اپنے والد پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی

انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بھی ایک کینسر ہسپتال کھول کر غریب لوگوں کا مفت علاج کر سکوں۔