روسی تیل درآمد

فضل الرحمان الیکشن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو الیکشن راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔
شی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں، فضل الرحمان الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
مذاکرات سے الیکشن کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ساری پارٹیاں عمران خان کاراستہ روکنے کیلئے اکھٹی ہیں معیشت ہی قومی سلامتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان