timthumb

فلم اسٹارمعمررانا کی والدہ انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک(کراچی) پاکستانی فلم اسٹارمعمررانا کی والدہ اورسابق ٹیسٹ کرکٹرشفقت رانا کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔

فلم اسٹار معمررانا کی والدہ اورسابق ٹیسٹ کرکٹرشفقت رانا کی اہلیہ کچھ عرصےسےعلیل تھیں۔

خاندانی ذرائع کےمطابق وہ لاہورکےایک نجی ہسپتال میں زیرِعلاج تھیں، جہاں آج صبح وہ اپنےخالق حقیقی سےجاملیں۔
اہلخانہ کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر گلبرگ میں ادا کی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے علاوہ فلمی حلقوں نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے