بشریٰ انصاری

فلموں میں کام سے دو ٹوک انکار کیا ،بشریٰ انصاری

ویب ڈیسک: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مجھے ایک نہیں متعدد بار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن صاف انکار کردیا ،اس وقت اپنی فیملی سمیت امریکہ میں پائوں جما سکتی تھی جب گرین کارڈ ائیر پورٹ پر مل جاتا تھا۔

ایک انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں نے بچوں کے شو میں گایا بھی ہے ،ٹی وی پر بھی اداکاری کی ہے لیکن میرا فلموں میں کام کے حوالے سے کبھی کوئی رجحان نہیں رہا۔ مجھے ایس سلیمان، سید نور سمیت کئی ہدایتکاروں نے کہا کہ آپ کے لئے بڑے زبردست کردار ہیں لیکن میں نے کبھی اس کیلئے مشاورت کیلئے وقت نہیں مانگا بلکہ صاف انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

کِنگ گھر آگیا ہے: حرا مانی بھی خوش

بشریٰ انصاری نے کہا کہ دنیا میں پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں ، ہمیں اس سے بے پناہ پیار ہے میں اس وقت فیملی کے ہمراہ امریکہ گئی تھی جب آپ کیلئے پائوں جمانا مشکل نہیں ہوتا تھا اور گرین کارڈ تو ائیر پورٹ پر مل جاتا تھا۔ میں کچھ دیر وہاں رہی لیکن اپنے شوہر سے کہا کہ آپ یہاں رہیں میں پاکستان واپس جائوں گی اور ہم واپس آگئے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل