فلپائن اور انڈونیشیا میں بیک وقت شدید زلزلہ، عوام میں خوف پھیل گیا

ویب ڈیسک: فلپائن اور انڈونیشیا میں بیک وقت زلزلہ ریکارڈ کیا ، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فلپائن کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں زلزلے کی شدت 7 اور انڈونیشیا میں 6.8 ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی جس سے اردگرد کا سارا علاقہ لرز اٹھا۔
فلپائن اور انڈونیشیا میں حالیہ زلزلہ سے قبل جاپان میِں بھِی زلزلہ آیا تھا جس سے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تھی۔
زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلو میٹر اور مرکز سرنگنی صوبے سے 100 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں