ایران کو دھمکی

فوجیوں پر حملے کا جواب منتخب وقت پر دینگے: امریکا کی ایران کو دھمکی

ویب ڈیسک :امریکہ نے اردن میں ڈرون حملے کے دوران اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حملے کا اپنے طریقے اور منتخب وقت پر دیں گے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی بیس پر ایک ہی ڈرون حملہ ہوا تھا، ہمیں معلوم ہے کہ ان گروپوں کے پیچھے ایران ہے، صدر جو بائیڈن مشاورت سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
جان کربی نے مزید کہا ہے کہ امریکی فوجیوں پر سوڈان میں ڈرون حملہ تنازع بڑھانے کیلئے کیا گیا، فوجی طریقے سے ایرانی حکومت کے ساتھ جنگ اور خطے میں اس کا پھیلاؤ نہیں چاہتے لیکن حملے کا جواب اپنے شیڈول، وقت اور اپنے منتخب طریقے سے دیں گے۔
امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات چیت تعمیری رہی ہے، یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے کے فریم ورک کا جائزہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے حملے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اردن میں ہونے والے حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس سے متعلق ہمارے پاس کچھ ہے، یہ تنازع امریکی فوج اور خطے میں موجود مزاحمتی گروپوں کے درمیان ہے۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان