وزیراعلیٰ محمودخان

فورس استعمال کرنے کا سن کر امپورٹڈ حکومت گھبراگئی،وزیراعلیٰ محمودخان

دیربالا: (مشرق نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں صوبے کی فورس استعمال کرنے کا بیان سن کر امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ گئیں۔ میری فورس میرے خیبرپختونخوا کے غیور لوگ ہیں۔ موجودہ حکومت نے ملک کےساتھ جو کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں:  پیسوں کی حاطر ہمیں جنگ میں دھکیلنے کی کوشش ہو رہی یے، ایمل ولی خان

پٹرول،ڈیزل،گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ بجلی اور گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔موجودہ حکومت نے غریبوں کیلئے بنائے گئے لنگرخانے اور پناہ گاہیں بند کردیں۔ قبائلی علاقوں کے بجٹ میں کمی کے ساتھ ساتھ قرض کی اسکیمیں بھی بند کردی ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملک وقوم کی ترقی چاہتے ہیں ہم یکم جولائی سے خیبرپختونخوا میں انصاف فورڈ کارڈ لارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل