فوزیہ صدیقی کا بہن عافیہ سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے بالمشافہ ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں ڈاکٹر فوزیہ نے موقف اپنایا کہ ہزاروں میل کا سفر کرکے امریکہ پہنچیں لیکن بہن سے ملاقات کے دوران شیشے کی دیوار حائل رکھی گئی ملاقات اس انداز میں کروائی گئی کہ ہم دونوں بہنوں کیلئے اذبت کا باعث بنے ۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بالمشافہ ملاقات کا اہتمام کروائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزارت خارجہ اور پاکستانی قونصل خانہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں ناکام رہا، ڈاکٹر فوزیہ کی واپسی 12 دسمبر کو شیڈول ہے واپسی سے قبل وزارت خارجہ بلا رکاوٹ بالمشافہ ملاقات کا اہتمام کرے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق