فیروز جمال شاہ کی مرحوم طالبعلم کے گھر آمد، فاتحہ خوانی کی

ویب ڈیسک: ایڈورڈز کالج کے طالبعلم پر طلباء کا احتجاج اور نگران کابینہ کے وزیر اعلیٰ کے نوٹس کے بعد نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے جاں بحق طالبعلم کے گھر آ کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
ضلع چارسدہ کے علاقے منگا درگئی میں وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے جاں بحق طالبعلم کے والد مفتی طارق خان اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ یہ نہایت افسوس ناک واقعہ ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے حملے کے بعد ایران کو کارروائی کا مکمل حق تھا، خواجہ آصف