فیصل آباد میں جلسہ، چیئرمین پی ٹی آئی کا عوام کے نام اہم پیغام

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف آج فیصل آباد میں بڑے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصل آباد میں آج ہونے والے جلسے کے حوالے سے عوام کے نام اہم پیغام جاری کردیا ہے۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اتوار کی شام 5 بجے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں عظیم الشان جلسہ ہوگا، انشاءاللہ آج فیصل آباد کی عوام سے ملاقات کروں گا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ آج کے جلسے میں پاکستان کے غیور عوام کو حقیقی آزادی کا پیغام پہنچاوں گا۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں فیصل آباد کے عوام کو جلسے میں بھر شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ باقی بات چیت آج عوامی اجتماع میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے