الیکشن کمیشن

قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں‘انتخابات وقت پر ہونگے:الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں منظور ہونے والی قرار داد کو رد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گاکیونکہ قرار داد کی کوئی حیثیت نہیں ‘ عام انتخابات 8فروری کو ہی ہوں گے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے علاوہ کوئی احکامات الیکشن شیڈول پر اثر انداز نہیں ہوسکتے‘سینیٹ کی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں۔
قبل ازیں سینٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی‘انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد آزاد سینیٹر دلاور خان کی جانب سے پیش کی گئی، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی