آرمی چیف

قربانیوں سے حاصل امن کسی کو تباہ نہیں کرنے دیں گے، آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کی توجہ سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ پاک فوج دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے پرعزم ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے میران شاہ، شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے استقبال کیا۔ آرمی چیف کی یادگار شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔ سپہ سالار نے مادر وطن کا دفاع کرتےجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاک، افغان سرحد پر اگلے مورچوں پر تعینات دستوں، افسران اور جوانوں سے ملے، پیشہ وارانہ مہارتوں، بلند عزم، آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
سپہ سالار نے کہا کہ پاک فوج کی توجہ سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ پاک فوج جنگ کو دہشتگردوں تک لیجانے، سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے پرعزم ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردوں کو شکست دے کر بذریعہ سماجی اقتصادی ترقی، دیرپا امن یقینی بنائیں گے۔ پاک فوج محنت سے حاصل کیے گئے امن کو مزید مستحکم کرے گی۔ دہشتگردی کی جنگ میں کامیابیاں پاکستانی قوم، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں سے ممکن ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد