قرضہ رول اوور

درخواست منظور:چین نے پاکستان کا قرضہ رول اوور کردیا

ویب ڈیسک :چین نے حکومت پاکستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے 2ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین کی طرف سے جمع کروائے گئے دو ارب ڈالر کی مدت 23 مارچ کو ختم ہونی تھی چین نے ادا ئیگی کی تاریخ سے پہلے ہی یہ رقم رول اوور کر دی۔
2ارب ڈالر کا ڈپازٹ رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام کے درمیان رابطے ہوئے تھے جبکہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق نے چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کو اس حوالے سے خط لکھ کر درخواست کی تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چین نے مجموعی طور پر پاکستان کو 14 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈپازٹ کے طور پر دے رکھا ہے جس سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کابوجھ کم ہوا ہے۔
قبل ازیں یورپی یونین نے پاکستان کو 100 ملین یورو گرانٹ کی سپورٹ کا اعلان کر دیا۔پاکستان میں یورپی یونین (ای یو) کی سفیر رینا کیونکا اور وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے ای یو کے پانچ نئے گرانٹ معاہدوں پر دستخط کیے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار