قسم کھانا

قسم کھائی بات نہیں کروں گا پھر سلام کیا تو کیا حکم ہے

سوال:کسی نے یہ قسم کھائی کہ فلاں سے بات نہیں کروں گا، پھر اس کو سلام کیا یا اس کے سلام کا جواب دیا تو اس سے اس کی قسم ٹوٹ جائے گی یا نہیں؟


جواب:ہاں اس کو سلام کرنے یا اس کے سلام کا جواب دینے سے قسم ٹوٹ جائے گی ۔اس طرح اگر اس نے ایسے لوگوں کو سلام کیا جن میں و ہ شخص بھی موجود تھا تو بھی حانث ہو جائے گا خواہ محلوف علیہ نے سلام نہ سنا ہو اور یا حالف کو اس کا ان لوگوں میں موجود ہونا معلوم نہ ہو۔

(ھندیہ جلد2صفحہ 97الجرالرائق جلد4صفحہ 558)