قلات، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: ضلع قلات کے ناگاؤ پہاڑوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 2 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر قلات کے ناگاؤ پہاڑوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد موقع پر مارے گئے۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر آتشیں مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشت گرد متعدد تخریبی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ مارے جانے والے دہشتگرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ جیسی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عزم ظاہر کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سرچ آپریشن جاری رہے گا.
سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع