قیام امن میں علماء کا کردار مسلم ہے، وفاقی وزیر عنیق احمد

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر مذہبی امور عنیق احمد کا بین المذاہب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب کوئی غیر ملکی طاقت آپ کی ترقی کے خلاف ہو تو وہ سازشیں کرتی ہے، ہم نے ایسی سوچ اور سازشوں کو ناکام بنانا ہے جو پاکستان کی ترقی کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ یہاں موجود ہرایک مذہبی رہنماء نے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کی مخالفت کی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ قیام امن کیلئے علمائے کرام کے کردارکا جتنا احترام و اکرام کیا جائے کم ہے، منفی سوچ ہر معاشرے ہر جگہ موجود رہتی ہے۔ ہمارا دین خوبصورت ہے، بہترین پیغام دیتا ہے۔
بشپ ہمفری سرفراز پیٹرز نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی درحقیقت روشن مستقبل کا راستہ ہے، دنیا میں جہاں جہاں مذہبی ہم آہنگی ہے وہاں وہاں ترقی کی تیز رفتاری دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ سانحہ دلخراش تھا لیکن پورے ملک سے جو پیار ملا وہ بھی نہیں بھلا سکتے۔ ہمیں ہر قسم کی شدت پسندی اور نفرتوں کی سوچ کے خلاف تبلیغ کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے