سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصر رشید انتقال کر گئے۔ سابق چیف جسٹس گزشتہ کئی دنوں سے علیل ہونے کے باعث نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس قیصر رشید گذشتہ 3 دن سے وینٹی لیٹرپرتھے، ان کا گزشتہ سال کڈنی ٹرانسپلانٹ بھی کرایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 3 دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد سابق چیف جسٹس قیصر رشید انتقال کر گئے.

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان