electricity-tariff-increase

بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 72پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد بجلی کا یونٹ 16 روپے 44پیسے سے بڑھ کر 18 روپے 16 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

بجلی کی قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین کے کندھوں پر 90 ارب روپے کا سالانہ بوجھ پڑے گا جبکہ نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کے فی یونٹ قیمت میں اضافے کا اطلاق 3 سو سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے  پر لاگو ہوگا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بجلی میں اضافہ 1 سال کے لئے کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان