5c0dd8cd7b5bf

لوٹی ہوئی رقم واپس لانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر شاہد کاردار اور دیگر وفاقی وزرا کی ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر محمد حماد اظہر, مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاونِ خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ ملاقات میں منی لانڈرنگ کی روک تھام،لوٹی ہوئی رقم کے واپسی کیلئے اقدامات اور مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ غریب ممالک سے پیسوں کی غیرقانونی منتقلی ان ملکوں میں پسماندگی اور غربت کی بنیادی وجہ ہے،وزیراعظم نے واضح کیا کہ لوٹی ہوئی رقم کی ملک میں واپسی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس3بار ملتوی ہونے کے بعد کل طلب