ملزم گرفتار

لکی مروت میں بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: لکی مروت میں 12 سالہ بچے کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ اباخیل میں کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کی خبر پر ڈی پی او لکی مروت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ لکی کو مقدمہ درج کرنے پر تاخیر کرنے پر شو کاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم عزیز الرحمن سکنہ اباخیل کو گرفتار کرلیاگیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ بچے کے بیان کے مطابق وہ ملزم کیلئے جوار لیکر اس کی بیٹھک پہنچا توملزم نے زبردستی اس کے ساتھ بدفعلی کی۔ متاثرہ بچے نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس پر پستول تان کر ڈرایا دھمکایا بھی تھا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق