لیاقت خٹک جے یو آئی شمولیت

لیاقت خٹک اور احد خٹک کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کے بھائی سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خان خٹک نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ساتھیوں اور خاندان سمیت جمعیت علما ء اسلام ف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، لیاقت خان خٹک نے چند ماہ قبل پی پی پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور احد خٹک نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تحصیل ناظم کا الیکشن بھی لڑا تھا، جے یو آئی ف کی مقامی تنظیم اور مجلس عمومی نے شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا تاہم قائد جمعیت مولانا فضل الرحما ن نے شمولیت کا گرین سنگل دے دیا ہے،

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں اضافہ، 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

لیاقت خان خٹک اور احد خٹک کی سابق وزیراعلی اکرم خان درانی، جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عطا ء الرحمان اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے، جمعیت علماء اسلام ف کے صوبائی رہنماء الحاج پرویز خٹک نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات قائد جمعیت کی رہائش گاہ اسلام آباد میں ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، ان کا کہنا تھا کہ دونوں شخصیات کی شمولیت پر مقامی تنظیم اور مجلس عمومی کے تحفظات تھے تاہم قائد جمعیت نے مشاورت کے بعد انہیں شمولیت کا گرین سگنل دے دیا ہے، واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن کے ساتھ ملاقات کی ضلعی کابینہ نے اجازت دی تھی۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں