لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم

وزیراعظم نے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک میں غذائی قلت اور زرعی مصنوعات کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں غذائی مسائل سے بچنے اور اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا، اس موقع پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر، اسحاق ڈار، طارق بشیر چیمہ اور دیگر موجود تھے۔
افتتاحی تقریب کے بعد جاری ہونے والے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ جدید زراعت کے فروغ کے لیے حکومت اور فوج کے اہم ترین منصوبے "لمس” کا قیام ملک میں زرعی انقلاب لائے گا۔
منصوبے سے کسانوں کو منڈیوں تک براہ راست رسائی بھی حاصل ہو جائے گی جبکہ غیر آباد اور کم پیداوار والی زمینوں پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ لمس کے تحت زرعی پیداوار کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ حصول ممکن ہو سکے گا، عالمی ادارہ خوراک کے مطابق 36.9 فیصد پاکستانی غذائی عدم تحفظ جبکہ 18.3 فیصد شدید غذائی بحران کا شکار ہیں۔منصوبے کے تحت کسانوں کو پانی کے وسائل اور فصل کی بہتری کیلیے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 7دہشت گرد ہلاک