الزامات مسترد

لیول پلیئنگ فیلڈ :الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی الزامات مسترد کردیے

ویب ڈیسک: لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر توہین عدالت کے کیس میں الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔
جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی رہنماو¿ں سے ملاقات کی گئی، ملاقات میں تحریک انصاف کو بلاتفریق لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنےکی یقین دہانی کروائی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 26 دسمبر تک تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں 33 شکایات درج کروائی گئیں، پی ٹی آئی کی شکایات پر اقدامات اور ہدایات کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ کو فراہم کر دی گئیں، پی ٹی آئی کی شکایات پر آئی جی، چیف سیکرٹری اور آر اوز نے عملدرآمد رپورٹس بھی جمع کروائیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لیول پلیئنگ فراہم نہ کرنے کے الزامات کو آر اوز کی رپورٹ کے تناظر میں مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کیلئے 843 میں 598 کاغذات نامزدگی منظور اور 245 کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، صوبائی اسمبلیوں کیلئے پی ٹی آئی کے 1777 میں سے 1398 کاغذات نامزدگی منظور اور 379 کاغذات مسترد کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواران کے 76.18 فیصد کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے لہذا تحریک انصاف کا لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے کا مطالبہ درست نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ