لیونل میسی

لیونل میسی کل پی ایس جی کے لیے آخری میچ کھیلیں گے

لیونل میسی پیرس سینٹ جرمین کے لیے اپنا آخری میچ کل ہفتہ کو کلرمونٹ کے خلاف کھیلیں گے، کوچ کرسٹوف گالٹیر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ”مجھے فٹ بال کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی کی کوچنگ کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ پارک ڈیس پرنسز میں ان کا آخری میچ ہو گا، اور مجھے امید ہے کہ ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔” اس سیزن میں تمام مقابلوں میں پی ایس جی کے لیے 21 گول اور 20 اسسٹ کرنے والے لیونل میسی 2021 میں دو سال کے معاہدے پر بارسلونا سے فرانسیسی دارالحکومت منتقل ہوئے تھے۔ 35 سالہ فٹ بال لیجنڈ نے ارجنٹائن کو قطر میں ورلڈ کپ ٹائٹل دلایا اور ریکارڈ سات بیلن ڈی آر ایوارڈز بھی اپنے نام کیے، پی ایس جی کے ساتھ ساتھ 2021-22 اور 2022-23 کے سیزن میں لیگ 1 کا ٹائٹل جیتا۔ گالٹیر کا کہنا تھا کہ ”اس سال، وہ ٹیم کا ایک اہم حصہ رہا ہے، وہ ہمیشہ دستیاب رہا، مجھے نہیں لگتا کہ کسی بھی تبصرے یا تنقید کا جواز ہے۔”

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر