رہنما شائستہ پرویز ملک

لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک کی معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی و رہنما شائستہ پرویز ملک نے وزیراعظم کی معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق نامزدگی پر شکریہ کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی و رہنما شائستہ پرویز ملک نے ذاتی وجوہات پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔
لیگی رہنما نے قیادت کو جواب دیا کہ پارٹی کی شکر گزار ہوں کہ مجھے عزت سے نوازا لیکن ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کی ہے، پارٹی کی جانب سے پالیسی ایڈوائزر فار ویمن کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دوں گی‘۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے 8 فروری کو پان نئے معاونین کو کابینہ میں شامل کیا تھا، جن میں رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، قیصرشیخ، محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان شامل تھے۔ بعد ازاں کابینہ ڈویژن نے مذکورہ اراکین کی تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور