مئی کے آخری ہفتے میں عمران خان نے اپنی سیاسی موت کا اعلان کیا ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ان کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مئی کے آخری ہفتے میں عمران صاحب نے اپنی سیاسی موت کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانیوں نے بھوک، افلاس، غربت اور قرضے کی بجائے ترقی ، خوشحالی اور خودداری کا چنائو کر لیا ہے۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی نے 11 مارچ سے پاکستان سے کرپٹ نالائق اور نااہل ٹولے کے خلاف کلمہ حق بلند کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں موجودہ حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان کیا ہے۔عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں نوجوانوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ آپ نے جھنڈے پکڑ کر چاند رات کو نکلنا ہے اور ساری دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے