مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو دنیا رخصت ہوئے 11 برس بیت گئے

ویب ڈیسک:مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو دنیا رخصت ہوئے 11 برس بیت گئے ویب ڈیسک: پاکستان کی سابق خاتون اول اور دو بار وزیراعظم رہنے والی محترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ نے ملک میں جمہوریت کے قیام کیلئے بے پناہ جدوجہد کی اور قربانیاں دیں، بیگم نصرت بھٹو 23 مارچ 1929 کو ایران کے صوبے اصفہان میں پیدا ہوئیں، 8 ستمبر 1951 کو ذوالفقار علی بھٹو سے کراچی میں ان کی شادی ہوئی۔
5 جولائی 1977 کو جنرل ضیاء الحق نے جب ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت ختم کی تو بیگم نصرت بھٹو کو نظر بند کردیا گیا، شوہر کی پھانسی کے بعد بیگم نصرت بھٹو نے پیپلزپارٹی کو منظم کیا اور شعبہ خواتین کی بنیاد رکھی، وہ کئی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں سینئر وفاقی وزیربھی رہیں۔
بڑے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کی پاکستان واپسی اور سیاست کے آغاز پر بیگم نصرت بھٹو ان کی رہنمائی کرتی رہیں لیکن ستمبر 1996 میں میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے بعد بیگم نصرت بھٹو شدید علیل ہو گئیں۔
کئی برسوں کی علالت کے دوران محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی شہید کر دیا گیا ، پے درپے صدمات جھیلنے والی بیگم نصرت بھٹو 23 اکتوبر 2011 کو دبئی ميں خالق حقيقی سے جا ملیں،انہیں گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، آصف زرداری
مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت سے متعلق اجلاس آج شام ہوگا

بشکریہ)۔۔۔۔(