مارکیٹ سے غائب ادویات بارے حکمت عملی تیار کرلی گئی

ویب ڈیسک: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ( ڈریپ ) نے مارکیٹ سے غائب ادویات سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیار کی گئی حکمت عملی کے تحت جان لیوا امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نایاب ادویات کے متبادل برانڈز جلد مارکیٹ میں مہیا کئے جائیں اور جان لیوا امراض کے لیے نئی ادویات کی رجسٹریشن فوری کی جائے۔ ذرائع کے مطابق کینسر اور شوگر کی ادویات کی رجسٹریشن کی درخواستیں زیر غور ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ امراض قلب کی ادویات اور ویکسین کی رجسٹریشن کی درخواستوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تائیوان میں‌ قیامت خیز زلزلہ، 9 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا