ماسٹر پلان کیس، پرویز الہٰی ایک اور مشکل میں پھنس گئے

ویب ڈیسک: محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ انسداد کرپشن کے حکام کے مطابق پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ ماسٹر پلان 2050 میں بے ضابطگیوں اور کرپشن پر درج کیا جائے گا۔
حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ماسٹر پلان میں قصور کی اراضی کو غیر قانونی طور پر براؤن کیا گیا، پی ٹی آئی صدر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں درج کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق کوٹلہ رائے ابوبکر کی اراضی پرویز الہٰی کے بیٹے کی ملکیت ہے۔
حکام نے کہا کہ چیئرمین ایل ڈی اے نے مونس الہٰی کے کہنے پر اراضی کے جعلی نقشے پر دستخط کیے، غیر ملکی کمپنی کے ساتھ سٹیج 5 پر ماسٹر پلان کی غیر قانونی منظوری دی گئی۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی پہلے ہی کئی کیسز میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شیخ جنید آباد کا علاقہ کوڑا دان بن گیا، بچوں کا پارک بھی متاثر