مانچسٹر سٹی کے ایرلنگ ہالینڈ صحتیاب ہو گئے

مانچسٹر سٹی کے کوچ پیپ گارڈیوولا نے کہا ہے کہ ”مانچسٹر سٹی گول مشین ایرلنگ ہالینڈ کمر کی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد فٹ ہو گئے ہیں۔ اس نے پچھلے دو دنوں کی تربیت کی، واقعی بہت اچھا۔ وہ تیار ہو جائے گا۔” ہالینڈ گزشتہ ماہ اسپین اور جارجیا کے خلاف ناروے کے یورو 2024 کوالیفائرز سے محروم رہے جبکہگزشتہ ہفتے کے روز لیورپول کے خلاف سٹی کی 4-1 سے جیت میں بھی وہ موجود نہیں تھے۔ مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ جنہیں گول مشین کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اب تک37 میچوں میں 42 گول کر چکے ہیں۔ گارڈیولا نے کہا کہ ہالینڈ کی واپسی سٹی کو طاقت دے گی۔سٹی جو لیگ میں دوسرے نمبر پر ہے پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست ٹیم آرسنل اور سٹی کے پوائنٹس میں 8 آٹھ پوائنٹس کا فرق ہے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات