مانیٹری پالیسی کا اعلان

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 22 فیصد برقرار

آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد رہنے کی توقع ہے، ہمارا ہدف مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد تک لانا ہے، گورنر سٹیٹ بنک۔
ویب ڈیسک: گورنر سٹیٹ بنک نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حساب سے آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد رہنے کی توقع ہے، مہنگائی میں خاطر خواہ کمی دیکھی جا رہی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئَے گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے یہ فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی توقع تاجر اور صنعتکار کر رہے تھے ساتھ ہی تجزیہ نگاروں کا خیال بھی تھا کہ شرح سود میں اضافہ یا موجودہ سطح برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اندازوں کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی 29 فیصد رہے گی، ہمارا ہدف مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد تک لانا ہے، مہنگائی کا ہدف مالی سال 2025 تک پورا ہو جائے گا، اگلے سال گروتھ 2 سے تین فیصد تک رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی پی گروتھ میں استحکام کے خواہاں ہیں، درآمدات پر سے تمام پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں، جولائی میں 1 ارب 80 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے ادا کیے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری