ماہ اگست 63 سالوں میں دوسرا خشک ترین مہینہ رہا، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک: موسمی صورتحال کی جانکاری دینے والے محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں سال ماہ اگست کو 63 سالوں میں دوسرا خشک ترین مہینہ قرار دیدیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہ اگست کے جاری موسمیاتی جائزہ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں رواں سال اگست میں معمول سے 66 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال بلوچستان میں اگست کا مہینہ خشک ترین رہا جبکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں اگست دوسرا خشک ترین مہینہ رہا۔ جاری رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ 5 اگست کو گوجرانوالہ میں 102ملی میٹر اور لوئر دیر میں 231 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اگست میں ملک کا اوسط درجہ حرارت معمول سے 0اعشاریہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا اور اگست میں ملک کا اوسط درجہ حرارت 30اعشاریہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز