اپوزیشن لانگ مارچ سیکورٹی ہائی الرٹ

متحدہ اپوزیشن لانگ مارچ ‘صوبے میں سیکورٹی ہائی الرٹ

متحدہ اپوزیشن کے کل ہونے والے لانگ مارچ کے لئے خیبر پختونخوا میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے پشاور سمیت صوبے بھر سے 5 ہزار سے 40 ہزار کے درمیان سیاسی جماعتوں کے کارکن اسلام آباد جائیں گے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس سلسلے میں رپورٹس وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ارسال کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اے این پی، جے یو آئی (ف) ،قومی وطن پارٹی ، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے روانگی کیلئے علیحدہ علیحدہ شیڈول تیار کیا ہے لانگ مارچ کے شرکاء کو خیبر پختونخوا پولیس سیکورٹی فراہم کرے گی۔ سانحہ کوچہ رسالدار کے تناظر میں لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ