متعدد دکاندار گرفتار

پشاور کے مختلف بازاروں میں گرانفروشی پر متعدد دکاندار گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور کے مختلف بازاروں میں گرانفروشی میں ملوث متعدد دکاندار کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف دینے کی خاطر شہر ہشت نگری کریم پورہ رام پورہ گیٹ اور شہر کے دیگر بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔
موقع پر موجود شہریوں نے انہیں نرخوں میں من مانے اضافے بارے شکایت کی جس پر محکمہ خوراک کے افسر ان نے فوری طور پر کریانہ سٹور سبزی و پھل فروش اور قصاب سمیت 6 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ ہشت نگری میں مقدمہ درج کرلیا۔
بعد ازاں محکمہ خوراک کے افسران نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں سیٹھی ٹان پھندو روڈ پر مختلف علاقو ں بھانہ ماڑی اور گلبہار کے مختلف علاقوں میں کریانہ سٹور قصاب سبزی و پھل فروش دودھ و دہی فروش نانبائی بیکری و دیگر اشیائے خوردونوش کی دکانوں پر شہریوں کی شکایات پر نرخوں بارے آگاہی حاصل کی،سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 16افراد کو گرفتار کرلیا۔
صوبائی و زیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں گر انفروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کیا جائے اور شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بار بار گرانفروشی کے مرتکب افراد کی دکا نوں کو سیل کیا جائے جبکہ اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے،گرانفروش اپنا قبلہ درست کریں گرانفروشوں کیلئے صوبے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا