مجلس حکماء المسلمین

مجلس حکماء المسلمین دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے، الشیخ احمد الطیب

ویب ڈیسک: باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کی شیخ الازہر الشیخ احمد الطیب نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس حکماء المسلمین اس قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ایسا عمل تمام مذاہب کی تعلیمات، اسلامی کتب اور شریعت کے احکامات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردی کے لعنت کے خلاف عالمی سطح پر متحد ہو کر جدوجہد کی جائے۔ انہوں نے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزید پڑھیں:  بدلے کی آگ پورے خطے کو جلا کر رکھ دے گی، انتونیو گوتریس