احسن اقبال

محاذ آرائی سے قوم کی امیدیں پوری نہیں ہوں گی، احسن اقبال

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایوان میں محاذ آرائی سے قوم کی امیدیں پوری نہیں ہوں گی، اگر ملک چل سکتا ہے تو ایک دوسرے سے مل کر ہی چل سکتا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال کہنا تھا کہ میں بھی 6 مرتبہ منتخب ہو کر اس ایوان میں آیا ہوں، ملکی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے، کوئی لیڈر یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں پاکستان کو اس بھنور سے نکال سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام ساتھیوں کو دعوت دوں گا کہ مل کر پاکستان کو اس ایوان کے ذریعے مسائل سے نکالنا ہے، مسائل کے حل کے لئے اپوزیشن کو بھی دعوت دیتا ہوں، عوام کی نگاہیں اس وقت ایوان پر لگی ہوئی ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا رہا جب مجھے اور میرے پارٹی کارکنوں پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے، مجھے ایک جھوٹے کیس میں پھنسا کر سزا دلوانے کی کوشش کی گئی، رانا ثنا اللہ کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں سزائے موت دلوانے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کہتی ہے کہ ہم اس ایوان کو نہیں چلنے دیں گے، یہ ایوان کسی کی پراپرٹی نہیں ہے جسے پی ٹی آئی نہیں چلنے دے گی، یہ ایوان چلے گا اور یہاں پر قانون بھی پاس ہوں گے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی کہتی ہے کہ ایجنسیاں نہیں ہونی چاہئیں، بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں کہتے تھے میں ایجنسیوں کے ساتھ چلتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان