ٹی 20 کرکٹ

محتاط اوپنرز نے ٹی 20 کرکٹ کا حسن تباہ کردیا

ویب ڈیسک : کرس گیل کا کہنا ہے کہ محتاط اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا حسن تباہ کردیا۔سابق اوپنر کرس گیل نے کہا کہ ہے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کا آغاز ہوا تو افتتاحی بیٹرز آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپناتے تھے،۔

ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین شاہ پانچویں پوزیشن پر

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

یہ صورتحال اب ٹی 10میچز میں نظر آتی ہے۔انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جارحانہ پن کی کمی ہوتی جا رہی ہے،اب اوپنرز ابتدائی6اوورز میں جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کے بجائے اپنے لیے بیٹنگ کرتے نظر آتے ہیں،اس وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میچز میں تفریح کا عنصر ختم ہوتا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ پاور پلے میں بیٹرز اپنے خول میں بند کیوں نظر آتے ہیں،انھیں ابتدا میں ہی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرنا چاہیے،یہی مختصر فارمیٹ کی جان ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا