محسن بیگ آیف آئی ار چیلنج

محسن بیگ کی اہلیہ نے عدالت میں پولیس آیف آئی ار کو چیلنج کر دیا

صحافی محسن بیگ کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس آیف آئی ار کو چیلنج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافی محسن بیگ کی اہلیہ نے درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ محسن بیگ کے خلاف پولیس ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیا جائے، سادہ کپڑوں میں کچھ مسلح افراد نے گھر آ کرگارڈز سے جھگڑا کیا، جس کے جواب میں محسن بیگ لائسنس والا پستول لے کر حفاظت کے مقصد سے گھر کے باہر گئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

یہ بھی پڑھیں: محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیر قانونی تھا، عدالت

درخواست میں بتایا گیا کہ محسن بیگ کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا،
اور اس واقعے کے بعد سے بیٹا بھی لاپتہ ہے، کچھ پتہ نہیں کہ اس کو کہاں چھپایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے صحافی محسن بیگ کو کل اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا، گرفتار صحافی کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔