صدارتی انتخاب، محمود اچکزئی کی ووٹ مانگنے کیلئے مولانا سے ملاقات

ویب ڈیسک: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے جے یو آئی ف کے سربراہ سے صدارتی انتخاب میں حمایت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں محمود اچکزئی پشین کے حلقہ این اے 265 سے مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاورمیں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کاانکشاف