فضل الرحمان

مخالف جیل میں ، پیٹھ پیچھے بات نہیں کرنا چاہتے‘فضل الرحمان

ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا مخالف جیل میں ہے ‘پیٹھ پیچھے بات نہیں کرنا چاہتے ‘ ووٹ قوم کی امانت ہے، اس لیے عوام الیکشن میں سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں
ٹانک میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ووٹ قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے، ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو ملک کو تباہی کی طرف لے گئے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے حق سچ کا ساتھ دینا ہے، ووٹ قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرتا اور عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو حق ہے کہ وہ اپنا نظریہ قوم کے سامنے رکھیں، ہر سیاسی جماعت کا اپنا اپنا نظریہ ہے، ہم نے ہمیشہ تحمل اور استقامت سے سیاست کی ہے۔
فضل الرحمان کے مطابق فلاحی ریاست میں انسانی حقوق کا تحفظ ہوتا ہے، فلاحی ریاست مضبوط معیشت اور امن کے بغیر ممکن نہیں، کیا پاکستان میں امن اور روز گار ہے‘ آج ملک میں بدامنی کیوں ہے؟ کیوں کہا جارہا ہے کہ الیکشن مہم نہ چلائیں آپ کی جان کو خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا