تحریک انصاف کے خلاف اپوزیشن جماعتیں

مخالفین پی ٹی آئی کے خلاف حکمت عملی مرتب کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک : ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اپوزیشن جماعتیں مشترکہ حکمت عملی مرتب نہ کر سکیں۔ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے لئے مکمل میدان خالی کر دیا گیا ہے اور حقیقی آزادی لانگ مارچ میں پی ٹی آئی کی مہم نے بھی زور پکڑ لیا ہے ۔ مردان، چارسدہ اور پشاور کے بعد کرم کے ضمنی انتخاب میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی فتح نے مخالفین کیلئے مسائل کھڑے کر دئیے ہیں عمران خان کے خلاف اکٹھی ہونے والی جماعتیں تاحال لانگ مارچ کیخلاف اپنا بیانیہ اور لائحہ عمل مرتب کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں وفاقی حکومت اسلام آباد کی حد تک محدود ہے تاہم خیبر پختونخوا میں جمعیت علماء اسلام، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت پی ٹی آئی کی تمام مخالف جماعتیں اب تک کوئی لائحہ عمل ہی مرتب نہیں کر سکی ہیں ۔
حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے سرگرم ہے تاہم ان کا کوئی بھی مخالف بیانیہ موجود ہی نہیں ۔ جس کی وجہ سے میدان پی ٹی آئی کیلئے بالکل خالی ہے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے بیانیہ کیخلاف اب تک صرف عوامی نیشنل پارٹی نے ایک امن مارچ منعقد کیا ہے جبکہ جمعیت علماء اسلام نے نومبر کے آخری عشر ے میں جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم مشترکہ طور پر ان جماعتوں کے پاس ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد اب تک کوئی منصوبہ بندی مرتب نہیں کی جا سکی ہے جس نے پی ٹی آئی کے لئے یہ میدان خالی چھوڑ دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق