مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کو مختصر دورانیئے کا حج متعارف کروانے کی خوشخبری سنا دی۔ اگلے سال سے 18 سے 20 دن کے حج کا پیکج بھی دیا جائے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی صدارت میں ہوا جس میں نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد بھی شریک ہوئے۔
کمیٹی میں حج 2023 کے انتظامات، کمزوریوں سمیت دیگر معاملات ، روڈ ٹو مکہ پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔
نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ مختصر دورانیہ کا حج 18 سے 20 دن پر مشتمل ہو گا، 40 دن یا مختصر حج کا فیصلہ حجاج کرام خود کریں گے۔
چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ مختصر حج کا دورانیہ 18 سے 30 دن تک کیا جائے جس پر انیق احمد نے کہا کہ اس تجویز پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی