مراد سعید

مرادسعیدنےٹکٹ واپس کردیا، کاغذات نامزدگی کی درخواست نمٹادی گئی

ویب ڈیسک:پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست نمٹادی۔
بدھ کے روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ پر مشتمل بینچ نے مراد سعید کےکاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست پر سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔تاہم آج سماعت کے دوران مراد سعیدے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے ٹکٹ واپس کردیا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے ٹکٹ واپس لیے جانے پر درخواست نمٹادی۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار