524158 23981615

مرزا شہزاد اکبر کی تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر


ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کی تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر ،
شہری سید پرویز ظہور نے مرزا شہزاد اکبر کی بطور چیئرمین ایسٹ ریکوری یونٹ تعیناتی کو بھی چیلنج کیا، مرزا شہزاد اکبر کی تعیناتی کا 22 جولائی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے، استدعا کا کہنا ہے کہ مرزا شہزاد اکبر وزیراعظم کے مشیر اور وفاقی وزیر کے برابر عہدہ رکھتے ہیں، تعیناتی مسابقتی عمل اور آسامی مشتہر کیے بغیر غیر شفاف انداز میں کی گئی، شہزاد اکبر کو وفاقی وزیر کا عہدہ استعمال کرنے سے روکا جائے، مرزا شہزاد اکبر کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے کر وصول کی گئی تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات واپس لی جائیں،ان کی تقرری اقربا پروری، مفادات کا ٹکراؤ اور وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی ہےاور اپنے سیاسی آقا کی خوشنودی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں، نیب خود مختار ادارہ ہے جو نیب آرڈی نینس کے تحت کام کرتا ہے، تو وزیر اعظم کا مشیر برائے احتساب مقرر کرنا نیب کا کنٹرول بالواسطہ وزیراعظم آفس منتقل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع