مرغی پھل سبزیوں مزید مہنگا

مرغی سمیت پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

مرغی کا گوشت ایک دن کے وقفے سے پانچ روپے فی کلو مزید مہنگا ہو گیا ہے اور مرغی 266روپے سے 271روپے پر پہنچ گئی ہے ، تاہم ضلعی انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی ہے انڈے 200روپے فی درجن تک پہنچ گئے ہیں ، مرغی کے گوشت میں دو دنوں کے دوران چالیس روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے ۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں‌بارشوں کے باعث پاکستانی قونصل خانہ بند ، اعلامیہ جاری

جبکہ دوسری طرف مردہ اور ذبح ہونے والی مرغیوں کی فروخت بھی بدستور جاری ہیں ۔ سرکاری نرخ نامہ کے مطابق سٹرابری 260روپے فی کلو ، امرود 140روپے فی کلو ، مالٹا 300 روپے فی درجن ، سیب 220 روپے فی کلو ، ٹماٹر 100 روپے فی کلو ، لہسن 370روپے فی کلو ، ادرک 280 روپے فی کلو ، مٹر 140روپے فی کلو ، ٹینڈے 60روپے فی کلو ، شلغم 30روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں پشاور میں سبزیاں ، فروٹ ، مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ اور سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد بھی نہیں ہو رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  نوشکی واقعہ:حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی،4مشتبہ افراد گرفتار